شام میں روس کی فوجی کارروائی اپنے اختتامی مراحل میں ہے، روسی وزیر دفاع


شام میں روس کی فوجی کارروائی اپنے اختتامی مراحل میں ہے، روسی وزیر دفاع

روسی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کےخلاف روسی فوج کا کامیاب آپریشن اب اختتام پذیر ہونے کے قریب ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے سوموار کے  روز "روسیالیوم" سے بات کرتے ہوئےکہا کہ شام میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ 

شامی فورسز نے ہفتے کے روز روسی فضائیہ کی مدد سے صوبہ دیرالزور کے شہر المیادین  کو دہشتگردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرالیا۔

روسی وزارت د فاع کے مطابق گزشتہ ہفتے عراق میں داعش کے ذخیرہ شدہ دہشتگرد شام میں اپنی پوزیشنوں کو تقویت دینے کیلئے اس ملک کی جانب کوچ کر گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی ان میں شامی فوج سے مقابلے کی طاقت نہیں تھی۔

روسی فوج  کے عہدیداروں کے مطابق ان فتوحات نے شامی فوج کے لیے اور بھی کامیابی کے مواقع فراہم کئے تاکہ شام میں داعشی دہشتگردوں کا جلد از جلد خاتمہ کیا جاسکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری