یمن میں متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

خبر کا کوڈ: 1549166 خدمت: اسلامی بیداری
مقاتلة اماراتیة

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کے ملک کا ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج میں شامل متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار دو پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے طیارے کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ملک کا جنگی طیارہ یمن پر بمباری کے دوران  فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہے جو نہتے یمنیوں پر وحشیانہ حملوں میں گذشتہ دو سال سے مصروف ہے تاہم یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد اماراتی فوجی ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری