CNN نے الرقہ میں داعشی دہشت گردوں کی تباہ کاریوں کی ویڈیو جاری کردی

سی این این کے نامہ نگار نے حالیہ دنوں میں دہشت گرد ٹولے داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد ہونے والے الرقہ شہر سے دہشت گردوں کی تباہ کاریوں پر مبنی ویڈیو رپورٹ جاری کردی ہے۔

CNN نے الرقہ میں داعشی دہشت گردوں کی تباہ کاریوں کی ویڈیو جاری کردی

 تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق نام نہاد امریکی اتحادی افواج کے زیر سرپرستی شامی ڈیموکریٹک فورس نے گذشتہ روز الرقہ شہر کے داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرانے کا اعلان کیا تھا۔

الرقہ کی آزادی کے بعد دنیا بھر سے مختلف نامہ نگار الرقہ پہنچ کر وہاں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ دے رہے ہیں، انہی نامہ نگاروں میں سے ایک نے ایک ویڈیو رپورٹ جاری کی ہے جس میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی تباہ کاریاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری