یورپی یونین واضح کرے کہ ترکی کو اتحاد میں شامل کرنا یا نہیں، اردوغان

خبر کا کوڈ: 1549761 خدمت: دنیا
اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ یورپ ترکی کو یورپی یونین میں شامل کرنے کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے کہ کیا وہ ترکی کو اس اتحاد میں شامل کرنا چاہتا ہے یا نہیں؟

خبررساں ادارے تسنیم  نےجرمن روزنامہ "ہینڈلزبلاٹ" کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ اپنا واضح و دوٹوک موقف اس بارے میں واضح کرے کہ ترکی کو یورپی یونین میں شامل کرنا چاہتا ہے یا نہیں، اردوغان کو انتظار ہے کہ یورپی یونین اس مسئلے کا صاف و سادہ جواب دے۔  

اردوغان نے اس بات کا اظہار وارسا میں اپنے پولینڈی ہم منصب سے کیساتھ ملاقات میں کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں ایک روشن وضاحت سننا چاہتا ہوں۔

انہوں نے یورپی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ترکی کو اتحاد میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کو سادہ طریقے سے انجام دیں اور اگر نہیں کرنا چاہتے تو سادگی سے انکار کردیں۔

واضح رہے کہ ترکی کافی عرصے سے یورپی یونین میں شامل ہونے کے راستے تلاش کر رہا ہے۔

ترکی میں گزشتہ سال کی فوجی بغاوت اور انقرہ کے اس کے خلاف سخت اقدامات کی وجہ سے ترکی کے یورپی یونین سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

ترک صدر نے آج اپنے پولینڈی ہم منصب سے وارسا میں ملا قات اور اس حوالے سے بات چیت کی۔

پولینڈ کے صدر نے ترکی کی یورپی یونین میں شامل ہونے کی حمایت اور اس بارے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خصوصا سیکورٹی مسائل میں یورپی یونین کا اہم شراکت دار ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری