سرحد پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 8 پاکستانی شہری زخمی


سرحد پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 8 پاکستانی شہری زخمی

ہندوستانی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے فائرنگ کرکے 8 پاکستانی شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔

ضلع کوٹلی کے (ایس ایس پی) چوہدری ذوالقرنین سرفراز کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نے صبح ساڑھے 6 بجے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی افراد میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ضلع کوٹلی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق محمود کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کچھ عرصے سے سرحدی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے اس  کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے 14 اکتوبر کو بھی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھےاوراس کے علاوہ 4 اکتوبر کو بھی بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے مسلح افواج کے جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری