امریکی نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی


امریکی نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور مغوی غیر ملکی خاندان کی محفوظ بازیابی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطبق امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج نے 5 غیر ملکی مغویوں کو دہشت گردوں سے بازیاب کریا تھا، جن میں ایک کینیڈین، ان کی امریکی نژاد بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

اس خاندان کو امریکا کے ساتھ ہونے والی انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد ہنگو سے بازیاب کرایا گیا۔

مائیک پنس نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، خطے میں امن و خوشحالی کے لیے تعلقات میں مزید بہتری چاہتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے امریکی نائب صدر کو یقین دہانی کرائی کہ موثر انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر روابط کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مائیک پنس نے شاہد خاقان عباسی کی طرف سے مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری