75 فیصد امریکی شہری ایران ایٹمی معاہدے کے حامی


75 فیصد امریکی شہری ایران ایٹمی معاہدے کے حامی

امریکہ کے مشرق وسطیٰ اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ اور آئی پی او ایس کے تحقیقاتی ادارے کے زیر اہتمام سروے کے نتائج میں 75 فیصد امریکی شہریوں کی جانب سے ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت کی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں مشرق وسطی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ اور آئی پی او ایس کے ریسرچ ادارے کے مشترکہ تعاون سے اس سروے کے نتائج کا اعلان کیا گیا.

اس سروے میں 30 فیصد عوام نے جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کی جبکہ 45 فیصد نے معمولی حامی بھری.

ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں 79 فیصد خواتین تھیں جبکہ 71 فیصد مردوں نے حمایت کا اظہار کیا.

54 فیصد امریکی عوام ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی حمایت جبکہ 32 فیصد نے اس کی مخالفت کا اعلان کیا.

اس کے علاوہ 55 فیصد امریکی عوام نے مسلمانوں کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے روئے کو غلط قرار دیا جبکہ 45 فیصد نے ٹرمپ رویے کی حمایت کی.

22جون 2017 کو کئے گئے اس سروے میں 1006 افراد نے مذکورسوالات پر اپنی رائے کا اظہار کیا.

یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے مگر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا.

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹس میں ایران کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کردیا.

ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کے انجام کو کانگریس کے سپرد کردیں گے.

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری