امریکی ریاستوں میں دہشتگردی عروج پر، میری لینڈ میں فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

خبر کا کوڈ: 1550203 خدمت: دنیا
پلیس آمریکا

مسلم دنیا کو خاک و خون میں غلطاں کرنے والے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مقامی دہشتگردوں کی جانب سے دہشتگردانہ واقعات اپنے عروج پر ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں نامعلوم شخص کی  فائرنگ  کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 5  زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ  بزنس پارک میں کی گئی جب کہ ملزم اور متاثرین کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے کے اسکول بھی بند کردیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے لحاظ سے امریکہ میں عام لوگوں کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں یہاں تک کہ ہر سو افراد کے پاس نوے بندوقیں اور ریوالور موجود ہے۔

امریکی کانگریس میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی وجہ سے ہتھیاروں تک دسترسی کو محدود کرنے کے لئے کوئی اقدام انجام نہیں پاتا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری