آل خلیفہ کے جیلوں میں 4000 سے زائد سیاسی قیدی


آل خلیفہ کے جیلوں میں 4000 سے زائد سیاسی قیدی

بحرین کے الوفاق پارٹی کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ نے 4000 سے زائد شہریوں کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر قید کر رکھا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحرین کی الوفاق پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بحرین کے جیلوں میں 4000 سے زائد بے گناہ شہری قید ہیں۔

الوفاق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار قیدیوں پر بے جا تشدد کرتے ہیں اور ملک کے اکثر زندانوں میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت سارے قیدیوں کی جان خطرے میں ہے۔

الوفاق تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت شہریوں سے سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے، سیکورٹی فورسز کے اہلکار ملک میں جمہوریت کے لئے کام کرنے والے تمام کارکنوں کو بغیر کسی جرم و خطا کے جیلوں میں قید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین خلیج فارس میں ایک جزیرے پر مشتمل شیعہ اکثریتی چھوٹا سا ملک ہے جس میں سعودی اور امریکی حمایت یافتہ آل خیلفہ کی بادشاہت ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ سے اب تک بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اس کے باوجود امریکہ اور سعودی عرب سمیت استعماری طاقتوں نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں آل خلیفہ حکومت کی تعریف کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری