ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی شامی وزیر دفاع سے ملاقات + تصاویر


ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی شامی وزیر دفاع سے ملاقات + تصاویر

شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے شامی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے شامی وزیر دفاع «فهد جاسم الفریج» کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

شام کے وزیر دفاع نے جنرل باقری کو دمشق آنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں اسلامی جمہوری ایران کے مسلح افواج کے سربراہ بننے پر مبارک باد بھی دی۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شامی قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ جنرل باقری نے شامی صدر بشارالاسد سے بھی ملاقات کی ہے، بشار الاسد نے دہشتگردوں کے خلاف شام کی بھرپور حمایت کرنے پر رہبرمعظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ منگل کے روز شام کے دورے پر پہنچے تھے اور انہوں نے شامی ہم منصب اور وزیر دفاع سمیت اعلی حکام سے تبادلہ خیال کیاہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری