ایران کا پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا کے حصول کے لئے میڈیکل ختم کرنے کا اعلان + سند


ایران کا پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا کے حصول کے لئے میڈیکل ختم کرنے کا اعلان + سند

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا کے حصول سے متعلق میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومت جمہوری اسلامی نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پاکستانی شہریوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لئے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا سے متعلق میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے لہذا اب تمام پاکستانی شہری ایران کے لئے ویزا کے حصول کے لئے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیکل اور انشورنس سے متعلق بے شمار شکایات کے پیش نظر تسنیم نیوز نے مسئلے کو بارہا اٹھایا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری