شمالی عراق کی سرحد کسی بھی وقت بند کرسکتے ہیں، ترکی


شمالی عراق کی سرحد کسی بھی وقت بند کرسکتے ہیں، ترکی

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دھمکی دی ہے کہ شمالی عراق سے ملحقہ سرحد کسی بھی وقت بند کی جاسکتی ہے۔

تسنیم نیوز نے روزنامہ حریت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ کسی بھی وقت شمالی عراق کے ساتھ اپنی سرحدوں کو بند کرسکتا ہے۔

روزنامہ حریت نے ترک صدر کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی نے کردستان کے لئے تمام پروازیں معطل کرکے فضائی حدود کو بند کردیا ہے لیکن ابھی تک زمینی سرحدوں کو بند نہیں کیا ہے تاہم زمینی سرحدیں بھی کسی بھی وقت بند کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ہی ترکی نے عراقی صوبہ کردستان کے لئے تمام پروازیں معطل کردی ہیں اور ترک پارلیمنٹ نے اس ریفرنڈم سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقوں میں فوجی مداخلت کی اجازت کا بل بھی منظور کرلیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی کردستان جانے والی فضائی پروازیں روک دی ہیں۔

خیال رہے کہ کرد قوم دنیا کے 4 ممالک میں بٹی ہوئی ہے جن میں عراق، ترکی، ایران اور شام شامل ہیں۔ 1923 میں خلافت عثمانیہ کے سقوط کے بعد سلطنت عثمانیہ کے کچھ اس طرح ٹکڑے ہوئے کہ کرد قوم کی آبادی ان چار ممالک میں تقسیم ہوگئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری