سنی علماء نے گمشدہ شیعہ مسلمانوں کی رہائی کے لئے "جیل بھرو تحریک" کی حمایت کا اعلان کردیا


سنی علماء نے گمشدہ شیعہ مسلمانوں کی رہائی کے لئے "جیل بھرو تحریک" کی حمایت کا اعلان کردیا

متحدہ علماء محاذ سے وابستہ نامور سنی علمائے کرام نے کراچی کے ایک تھانے میں علامہ سید احمد اقبال سے ملاقات کی اور گم کردہ شیعہ مسلمانوں کی رہائی کے لئے جیل بھرو تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق علامہ حسن ظفر نقوی نے لاپتہ افراد کی رہائی کے لیے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد اس لی بازیاب نہیں ہورہے کہ ان میں نواز شریف کا کوئی رشتہ دار نہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ سپریم کورٹ اور آرمی چیف اس حوالے سے نوٹس لیں۔

کراچی کے بغدادی تھانے میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، ہم رہائی کی بات نہیں کرتے، ہم نے گرفتاریاں دی ہیں، پرامن ہیں اور رہیں گے۔

حسن ظفر نقوی  کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد میں سے کوئی نواز شریف، حسن، حسین، کپٹن صفدر یا اسحاق ڈار نہیں ہے، چوروں اور ڈاکووں کو بچانے کے لیے پوری حکومتی مشنری حرکت میں ہے، قانون تبدیل کیے جارہے ہیں، بیس کروڑ افراد میں کوئی ایسا نہیں جو لاپتہ افراد کے ورثا کی فریاد سن سکے، قومی و صوبائی حکومتیں نااہل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک چوروں ڈاکووں کا نہیں، مظلوموں اور معصوموں کا ہے۔

اس موقع پر کوئٹہ اور کرم ایجنسی اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کی مذمت بھی کی گئی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری