جنوب مشرقی افغانستان کے شہر "اندر" پر بھی طالبان کے قبضے کا قوی امکان


جنوب مشرقی افغانستان کے شہر "اندر" پر بھی طالبان کے قبضے کا قوی امکان

غزنی کی صوبائی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر "اندر" شہر میں سیکورٹی فورسز کی مدد نہ کی گئی تو کسی بھی وقت شہر پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن "امان‌الله کامرانی" کا کہنا ہے کہ اندر نامی شہر میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور طالبان نہایت تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر فوج کے تازہ دم دستے نہیں بھیجے تو اندر شہر پر مکمل طور پر طالبان کا قبضہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیکوررٹی فورسز کے کئی دستوں کو روانہ کیا ہے اور طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے اندر نامی شہر کے ساتھ ساتھ شولگرہ نامی شہر پر بھی حملہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر طالبان کسی نہ کسی علاقے پر قابض ہو جاتے ہیں جبکہ افغان حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری