بلوچستان میں امن نہ آسکا؛ سبی میں چوکی پر فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار شہید


بلوچستان میں امن نہ آسکا؛ سبی میں چوکی پر فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار شہید

سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں تعینات اہلکار شہید ہوگیا۔ ملزمان چوکی پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مل چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاحال واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل بدھ کو بھی کوئٹہ میں خودکش حملے اور فائرنگ میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری