کابل اور نئی دہلی کی ایک زبان؛ افغانستان میں دہشت گردی پاکستان کروا رہا ہے، بھارت کا دعویٰ


کابل اور نئی دہلی کی ایک زبان؛ افغانستان میں دہشت گردی پاکستان کروا رہا ہے، بھارت کا دعویٰ

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے افغانستان میں ہونے والے تمام خودکش حملوں کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل دھماکوں سے واضح ہوجاتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم نہیں ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کابل دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکام سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ کابل دھماکوں سے واضح ہوجاتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم نہیں ہوئے ہیں۔

زی نیوز کا کہنا ہے کہ  بھارت کی وزارت خارجہ نے افغانستان میں ہونے والے بم حملوں اور دہشت گردی کے واقعات کی تمام تر ذمہ داری اسلام آباد پر عائد کرتے ہوئے کابل حکام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں پاکستان ملوث ہے۔

خیال رہے کہ جب بھی افغانستان میں کسی قسم کا کوئی ناگوار واقعہ پیش آتا ہے تو کابل حکام تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد کرکے اپنے شانے خالی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سابق افغان صدر کرزی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہوں کا سب کو علم ہے اس کے باجود عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرتی ہیں۔

دوسری طرف اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، دہشت گردوں کے محفوظ مراکز افغانستان میں ہی ہیں کیونکہ اس ملک کا 45 فیصد حصہ دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں دنیا کی طاقتورترین افواج کے ہوتے ہوئے متعدد بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری