مصر: سیکورٹی فورسز پر حملے میں 54 اہلکار جاں بحق


مصر: سیکورٹی فورسز پر حملے میں 54 اہلکار جاں بحق

مصری سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 54 اہلکارہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صوبہ جیزہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 54 اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔

مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الواحات نامی علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 54 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ الواحات کا علاقہ قاہرہ سے 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حسم نامی دہشت گرد گروہ نے مصری سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، حسم اخوان المسلمین کی ایک ذیلی شاخ ہے جسے حکومت مصر نے کالعدم قرار دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری