ایران کی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مزمت


ایران کی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مزمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور غور میں شیعہ مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تازہ ترین دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیراسلامی اور غیرانسانی فعل قرار دیا ہے۔

بہرام قاسمی نے افغان حکومت، عوام اور دہشت گردانہ حملوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران دہشت گردوں کے خاتمے تک افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری