شمالی کوریا مزید ایٹمی تجربے جاری گا


شمالی کوریا مزید ایٹمی تجربے جاری گا

شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ سفارتکار کا کہنا ہے کہ پیونگ یانگ ماضی کی طرح ایٹمی تجربات کو جاری رکھے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا  کے اعلیٰ سفارتکار "ہیوک ٹسن" نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ اپنے دفاع کا ہدف لیے ایٹمی پرگرام کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

شمالی کورین سفارتکار نے اپنی گفتگو میں امریکی صدر کو ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ کھیلنے کا الزام لگایا۔

شمالی کوریا کے سفارتکار نے ماسکو میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے بارے میں جاری کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ پیونگ یانگ کو اطمینان ہو گیا ہے کہ ایٹمی اسلحے میں اضافے کا انتخاب درست تھا اور اب ہم ایٹمی تجربات کو جاری رکھنے کیلئے مصمم ہیں تاکہ امریکی دھمکیوں کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس ہزاروں ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ اسے ایک کھیل سمجھ کر پیدا کرتا ہے۔

خطے میں کشیدگی شمالی کوریا کے چھٹے ایٹمی تجربے اور دور تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل کی وجہ سے اپنے عروج پر ہے۔

شمالی کوریا ایسا میزائل تیار کرنے کے پیچھے ہے جو براہ راست امریکہ کو بھی اپنا ھدف بنا سکے اور دوسری طرف ڈولنڈ ٹرمپ  نے بھی دھمکی دی ہےکہ اگر وہ چاہے تو شمالی کوریا کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری