امریکہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، ترکی


امریکہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، ترکی

ترکی کا کہنا ہے کہ کرد جنگجووں کے قیدی رہنما سے وابستہ بینر کا الرقہ شہر کے مرکز میں موجود ہونے کا یہی مطلب ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کا پشت پناہ ہے۔

 خبررساں ادارے تسنیم نے رویٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی نے روز جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ کرد جنگجووں کے جیل میں قید سرغنہ عبداللہ اوجالان کا ایک بڑا بینر الرقہ شہر کے مرکز میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں نے لگایا ہے جو انقرہ اور واشنگٹن کے تعلقات کے لیے نقصان کا باعث ہو گا۔ 

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے بھی ترکی اور امریکہ کے روابط واشنگٹن کی کرد جنگجووں کی حمایت کی وجہ سے انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

عبداللہ اوجالان کا بڑا پوسٹر جمعرات کے روز الرقہ شہر کی آزادی کا جشن مناتے ہوئے داعش نے نمائش کے لیے لگایا گیا۔

الرقہ شہر کی آزادی کا کام کرد ملیشیا تنظیم "وائی پی جی" اور امریکہ کی حمایت کے توسط سے انجام پذیر ہوا تھا۔

ترک صدر اردوغان واشنگٹن کی کرد جنگجو گروہ وائی پی جی کی حمایت کی وجہ سے بھی شدید غم و غصے میں ہیں۔ 

ترکی شامی کردوں کو دہشتگردی کا گڑھ سمجھتا ہے جو "پ ک ک" کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن امریکہ  کے کرد اور وائی پی جی سے قریبی روابط داعش سے مقابلے کے لیے ہیں۔

ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شامی کردوں کو دیا گیا اسلحہ آخرکار پ ک ک کے جنگجووں کے ہاتھ ہی لگ جائے گا اور یہ گروہ ترکی کے امن کو خطرے میں ڈال دے گا۔

ترک وزیراعظم بن علی ییلدریم نے تاکید کرتے ہوے کہا ہے کہ  "میں حیران ہوں کہ امریکہ کو اور کتنے شواہد کی ضرورت ہے یہ ماننے کیلئے کہ وائی پی جی ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔"

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے واضح کیا کہ پ ک ک کے امیر کے بینر آویزاں کرنے سے امریکہ اور ترکی کے تعلقات کو شدید خطرے میں ڈال دیا گیا ہے اور امریکہ کے اس اقدام سے نہ صرف دہشتگردوں کو فائدہ ہو رہا ہے بلکہ شام کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان  نے وزیراعظم کے بیان پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ الرقہ میں اوجالان کی تصویر کی کیسے وضاحت دے سکتا ہے؟ یہ کون سا طریقہ ہے کہ وہ دہشتگردوں سے مقابلے کے لیے دہشتگردوں کا ساتھ دے رہا ہے اور دہشتگردوں کے مقابلے میں ان ہی کے ساتھ کھڑے ہیں نہ کہ ہمارے ساتھ؟

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری