ایران کا دمشق کے قلب سے اسرائیل کو پیغام؛ مزاحمتی تحریک تازہ دم لے رہی ہے/ تصاویر

خبر کا کوڈ: 1552496 خدمت: ایران
سرلشکر محمد باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے شام کے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کرکے اسرائیل کو یہ پیغام دیا ہےکہ ایران اسرائیل کی فوجی دھمکیوں سے لاپرواہ نہیں ہے بلکہ وہ شامی فوج کے ساتھ کھڑا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے شام کے جنگی علاقوں کا دورہ کرکے اسرائیل کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل باقری نے اس موقع پر مدافع حرم سپاہ کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتح اور دہشت گردوں کا خاتمہ بہت قریب ہیں کیونکہ دہشت گردوں کو اب ان کے آقاوں کی مدد میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

انہوں نے اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں باہمی فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری