العبادی کی سعودی بادشاہ سے ملاقات

خبر کا کوڈ: 1552701 خدمت: دنیا
ملک سلمان و العبادی

عراقی وزیراعظم کا سعودی عرب پہنچنے پر ملک سلمان بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا "الدرعیہ" کے "العوجا" محل میں استقبال کیا۔

العبادی گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودیہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ریاض کے حاکم محمد بن عبدالرحمان سمیت دیگر اعلی حکام نے کیا۔

واضح رہے کہ یہ العبادی کا گذشتہ چند مہینوں کے دوران سعودیہ کا دوسرا دورہ ہے جو سعودی بادشاہ کی دعوت پر انجام پایا ہے۔

العبادی نے ایسے وقت میں سعودیہ کا دورہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن بھی اس ملک میں موجود ہیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ٹیلرسن سعودیہ اور عراق کے درمیان ہماھنگی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے سعودیہ کے دورے پر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق العبادی سعودیہ کے علاوہ مصر، ترکی اور اردن کا بھی دورہ کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری