ایم کیو ایم کی سینیٹ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی


ایم کیو ایم کی سینیٹ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی

ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کے سینیٹرز اور قومی اسمبلی و سندھ اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرلیے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں متحدہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا تاہم ایم کیوایم پاکستان کےارکان اسمبلی کودوسری جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالاجارہاہے، وفاداریوں کی تبدیلیوں کی وجہ سمجھ نہیں آتی، فیصلےکی گھڑی آگئی ہے اور اب فیصلے کرنے پڑیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری