دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہیں، ترجمان دفترخارجہ


دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہیں، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق پاکستان کابل ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور خوفناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہیں جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ریاستوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری