آزاد جموں و کشمیر کے 70 ویں یوم تا سیس کی تقریبات آج شروع ہورہی ہیں


آزاد جموں و کشمیر کے 70 ویں یوم تا سیس کی تقریبات آج شروع ہورہی ہیں

آزاد جموں و کشمیر کے 70 ویں یوم تا سیس کی تقریبات آج شروع ہورہی ہیں جو پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔ آزاد جموں و کشمیر کا یوم تاسیس منگل کے روز پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  دن کا آغاز دارالحکومت مظفر آباد میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

 مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہوگی۔

اس دن کی مناسبت سے پورے آزاد کشمیر میں پرچم کشائی کی تقریبات ، سیمینار اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے تینوں ریڈیو سٹیشن خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری