مشرقی افغانستان میں طالبان کا امریکی فوج پر حملہ، 13 فوجی ہلاک


مشرقی افغانستان میں طالبان کا امریکی فوج پر حملہ، 13 فوجی ہلاک

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ لغمان میں امریکی فوج پر حملہ کرکے 13 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ لغمان میں امریکی فوج پر حملہ کرکے 13 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکی فوج پر حملہ صوبہ لغمان کے سیلاب نامی علاقے میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، گزشتہ دنوں قندھار میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 43 افغان فوجی مارے گئے تھے۔

اس سے قبل افغانستان کے صوبہ غزنی اور پکتیا میں طالبان نے حملہ کرکے 70 سے زائد افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں افغان پولیس کے مرکز پر ہونے والے حملے میں 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بارے میں نئی امریکی پالیسی ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتی، ہم امریکیوں کو سبق سیکھاتے رہیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری