سڑکوں پر بچوں کی پیدائش، وزیراعلیٰ پنجاب کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ٹی آئی رہنما


سڑکوں پر بچوں کی پیدائش، وزیراعلیٰ پنجاب کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک ہفتے میں تیسرا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی عدم توجہی کی وجہ سے بچے کو سڑک پر جنم دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک ہفتے میں تیسرا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی عدم توجہی کی وجہ سے بچے کو سڑک پر جنم دیا، پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کے منہ پر کسی زور دار طمانچے سے کم نہیں، پنجاب کے سفاک حکمرانوں سے عوام کسی خیر کی توقع نہ رکھیں، غریب عوا م کی جانوں سے شہباز شریف اور انکا ٹولہ کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجا ب کی نا اہل حکومت کے تمام ترقی ،گڈ گورنس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے ، شہباز شریف مسلسل انسانیت کے ساتھ مذاق اڑا رہے ہیں،سپتالوں میں غریب عوا م کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں شریف حکمران خاندان کا علاج بیرون ملک ہوتا ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، گنگا رام کا واقعہ شہباز شریف، خواجہ سیلمان رفیق اور ایم ایس کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، غریب عوام کو رنگ برنگی ٹرینیں پل نہیں چاہیے بلکہ صحت، پانی اور تعلیم کی سہولتیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غریب مریض ہسپتالوں میں رل رہے ہیں کہی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی لاہور کے ہسپتالوں میں ابتر صورت حال ہے تو پنجاب بھر کے ہسپتالوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے، شہباز شریف نے ایک نیا ہسپتال بھی نہیں بنایا سارا غریب عوام کا پیسہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر اجاڑ دیا ہے، شہباز شریف کا ہر منصوبہ صرف مال بنانے کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ فوری طور پر ان افسوس ناک واقعات کا فوری طور پر نوٹس لے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے شہباز شریف فوری طور پر استعفیٰ دے وہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری