سوزوکی کمپنی کی سستی ترین گاڑی متعارف


سوزوکی کمپنی کی سستی ترین گاڑی متعارف

سوزوکی کمپنی نے اپنی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی ہے جس کے بعد اب ہر شخص گاڑی کا مالک ہوسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سوزوکی کمپنی کی ہی گاڑیاں ہیں۔

اب سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا ہے جو کہ ایک سستی گاڑی ہے اور یہ سستی ترین گاڑی سوزوکی کمپنی نے بھارت میں متعارف کرائی ہے جس کی فروخت اس ماہ کے آخر تک بھارت میں شروع ہو جائے گی۔

اس کی قیمت پاکستان کے لحاظ سے کم ہے، پاکستان میں اس کی قیمت چھ لاکھ 68 ہزار ہوگی۔

سوزوکی کمپنی نے اس گاڑی میں جدید ترین حفاظتی فیچرز رکھے ہیں، اس گاڑی کا ڈیزائن پہلے کی نسبت زیادہ اچھا ہے، یہ گاڑی پاکستان میں موجود سوزوکی مہران سے ڈیزائن میں بہت بہتر ہے۔ یہ گاڑی 998 سی سی کی ہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری