پاکستان امریکہ کو بتائے کہ ایران مخالف ہر اقدام کی مخالفت کی جائیگی، رہنما تحریک انصاف

خبر کا کوڈ: 1553844 خدمت: پاکستان
نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ پر واضح کرے کہ خطے میں اصل خطرہ ایران نہیں بلکہ اسرائیل ہے جبکہ ایران کیخلاف کسی بھی قسم کے اقدام کی پاکستان کی جانب سے مخالفت کی جائیگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے معروف سیاستدان اور تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی وزیر خارجہ کو یہ بتائے کرائے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان امریکہ پر یہ واضح کرے کہ خطے میں اصل خطرہ اسرائیل ہے نہ کہ ایران۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ریکس ٹلرسن کو بتادیا جائےے کہ ایران مخالف کسی بھی اقدام کی پاکستان کی جانب سے مخالفت سامنے آئیگی۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کل بروز منگل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں اور دوطرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطیٰ کے مسائل پر بات چیت کریں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جہاں انہوں نے سعودی-عراق کوآرڈینیشن اجلاس شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ اعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری