یومِ ''پاک – ایران دوستی'' کمپین کا آغاز + پوسٹر


یومِ ''پاک – ایران دوستی'' کمپین کا آغاز + پوسٹر

شاعر مشرق کے یوم ولادت کی مناسبت سے "پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ" نامی ٹیلیگرام چینل کی کوششوں اور "تسنیم" خبررساں ادارے کے تعاون سے یومِ ''پاک – ایران دوستی'' کمپین کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق "پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ" نامی ٹیلیگرام چینل کی کوششوں اور تسنیم خبررساں ادارے کے تعاون سے یومِ ''پاک – ایران دوستی'' کمپین کا باقاعدہ طور پرآغاز کردیا گیا ہے جس میں اب تک 70 سے زائد پاکستانی اور ایرانی ذرائع ابلاغ کے اداروں نے شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ ان ذرائع ابلاغ کا دونوں ہمسایہ ممالک سے مطالبہ ہے کہ علامہ اقبال لاہوری کے یوم ولادت کو "یوم پاک ایران دوستی" کے طور پر منایا جائے۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (9 نومبر 1877ء تا 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

علامہ اقبال نے اردو کے علاوہ فارسی میں بھی شاعری کی ہے جس کی وجہ سے علامہ اقبال تمام ایرانیوں کے دلوں میں بستے ہیں جبکہ اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شاعر مشرق کے حوالے سے بچوں کو پڑھایا بھی جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ علامہ اقبال کے فارسی زبان میں 9000 اشعار موجود ہیں۔

''پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ'' نامی ٹیلیگرام چینل کے کہنے پر دسیوں پاکستانی اور ایرانی ذرائع ابلاغ نے دونوں برادر ملکوں کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم ولادت علامہ اقبال کو سرکاری کلینڈروں میں پاک ایران دوستی کے نام سے ثبت کیا جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری