امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا دورہ اسلام آباد


امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا دورہ اسلام آباد

امام کعبہ شیخ صالح بن حمید پاکستان کے دورے پر اسلام آباد میں ہیں تاہم اس ملک کے حکام سمیت ذرائع ابلاغ نے ان کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ائیرپورٹ پر ان کا استقبال وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹرحافظ عبدالکریم اور پاکستان میں موجود سعودی سفیرنے کیا۔

امام کعبہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر مواصلات سمیت اس ملک کے ذرائع ابلاغ نے امام کعبہ کے پاکستان دورے سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری