شاہ اردن: خطہ کسی اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا


شاہ اردن: خطہ کسی اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا

اردن کے بادشاہ نے عراق کی صدر تحریک کے سر براہ مقتدی الصدر سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطہ ایک اور جنگ کا جو صرف دہشتگردوں کے مفاد میں ہے، متحمل نہیں ہو سکتا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اسکائی نیوز سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی صدر تحریک کے سربراہ  مقتدی الصدر خطے کے عرب ممالک کے دوروں کے بعد سوموار کے روز اردن پہنچے اور شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ 

شاہ عبداللہ اور صدر کی ملاقات میں عراق کی صورت حال گفتگو کا محور تھی۔

شاہ عبداللہ نے عراق کی وحدت اور سرحدوں کی حفاظت کی تاکید کی اور واضح کیا کہ خطہ ایک اور جنگ کہ جس سے صرف دہشتگرد فائدہ اٹھائیں گے، کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شاہ عبداللہ نے یاد دلایا کہ عراقی فوج کی داعشی دہشتگردوں کے خلاف کامیابی عراق میں امن و استحکام اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے اہم قدم ہے۔

شاہ عبداللہ نے مزید کہا کہ اردن عراق میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی صلح و مفاہمت کی حمایت کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کی رات عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورحال پر بات چیت کی تھی۔

واضح رہے کہ مقتدی صدر نے سعودی عرب کے ولیعہد محمدبن سلمان سے ملاقات کے بعد سعودیہ کا ہم خیال ہونے اور سعودی عرب کو عرب دنیا کا طاقتور باپ ہونے جیسے الفاظ سے توصیف کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری