بارزانی نے گھٹنے ٹیک دئے؛ کرد ریفرنڈم کا نتیجہ موخر کرنے کا اعلان کردیا


بارزانی نے گھٹنے ٹیک دئے؛ کرد ریفرنڈم کا نتیجہ موخر کرنے کا اعلان کردیا

عراقی کردستان کی مقامی حکومت نے آج بدھ کی صبح ایک سرکاری بیان میں آزادی ریفرنڈم اور عراق کی مرکزی حکومت کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی کردستان کی مقامی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو شرائط اور خطرات کردستان اور عراق کو خبردار کر رہی ہیں، کو مدنظر رکھ کر سب اپنی تاریخی ذمہ داری پر عمل کریں اور ان شرائط کو عراق اور پیشمرگہ فورسز کے درمیان ممکنہ جنگ کی طرف نہ کھینچیں۔ 

اس میں تاکید کی گئی ہے کہ جو حملے اور جھڑپیں 16 اکتوبر 2017 سے لیکر اب تک کرد پیشمرگہ اور عراقی فورسز کے درمیا ن جاری ہیں، اس سے دونوں فورسز کا بڑا نقصان ہوا ہے اور یہ امر ممکن ہے کہ یہ کشیدگی ایک تباہ کن جنگ اور عراقی گروہوں کے درمیان خانہ جنگی کا سبب بنے۔   

کردستان کی مقامی حکومت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دونوں کے درمیان جنگ سے کسی فریق کی فتح نہیں ہوگی  بلکہ ملک کو ہر حوالے سے بڑی تباہی اور ویرانی سے دوچار کرےگی اور اس بنیاد پر جو ذمہ داری کردستان اور عراق کے عوام کی طرف سے ہم پر عائد ہوتی ہے، کی وجہ سے کچھ اہم نکات کو عراق کی مرکزی حکومت، عوام اور دنیا کے تمام ممالک کے سامنے رکھتے ہیں۔

1۔ عراقی کردستان میں جو ریفرنڈم ہوا ہے اس کے نتائج کو موخر کرنا

2۔ عراق کے بنیادی قوانین کی اساس پر کردستان کی مقامی حکومت مقامی اور عراق کی وفاقی حکومت کے درمیان آزدانہ مذاکرات

3۔ کردستان میں فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان اور تمام فوجی آپریشنز کو متوقف کرنا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری