عراقی وزیراعظم کا سعودی دورے کے بعد تہران کا دورہ

خبر کا کوڈ: 1555714 خدمت: ایران
العبادی

وزیراعظم آج بدھ کو ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے والے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی آج بدھ کو ایک اعلیٰ سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ العبادی نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم 70 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے۔

سعودی عرب میں عراق کے سفیر رشید العانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور عراق نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔

عراقی وزیراعظم امام خامنہ ای سمیت اسلامی جمہوری ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

عراقی ذرائع کے مطابق العبادی ایران کے بعد کویت کا بھی دورہ کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری