پاکستان کا افغان طالبان کو پیغام؛ پاکستانی سرزمین کو چھوڑ کر چلے جائیں


پاکستان کا افغان طالبان کو پیغام؛ پاکستانی سرزمین کو چھوڑ کر چلے جائیں

سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں نے مختلف علمائے کرام کے ذریعے افغان طالبان کو پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین سے افغانستان پر حملہ نہیں کریں گے اور نہ ہی سرزمین پاکستان کو افغانستان کے خلاف استعمال کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مختلف علمائے کرام کے ذریعے پاکستان نے افغان طالبان کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان سے افغانستان کی سرزمین پر کوئی حملہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان علمائے کرام میں سے ایک عالم دین نے مجھے بتایا کہ افغان طالبان کو دو ٹوک انداز میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین سے چلے جائیں اور اگر وہ یہاں رہنا چاہتے ہیں تو قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے مہاجرین کے طور پر رہیں اور پر امن زندگی گزاریں۔

ان کا افغان طالبان کے نام پاکستانی علماء کے پیغام کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بارڈر کو محفوظ بنا رہا ہے اور سرزمین پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اس پیغام کے بعد پاکستان میں موجود کئی افغان طالبان کے خاندان افغانستان منتقل ہو چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری