شوپیان کے درجنوں دیہات کا محاصرہ اور سرچ آپریشن


شوپیان کے درجنوں دیہات کا محاصرہ اور سرچ آپریشن

بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بدھ کی صبح ایک درجن سے زائد دیہات کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو ان دیہات میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق راشٹریہ رائفلز کی 44ویں اور 62ویں بٹالین کے علاوہ سی آر پی ایف کی 14ویں بٹالین اور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے آج علی الصباح شوپیاں کے سگن، ہیف، شرمال، ناگہ بل، بار بگ، چتر گام، ترکوانگام، ملہ دیرہ، کشو، کڈگام اور نلہ پوشواری علاقوں کو محاصرے لینے بعد گھر گھر تلاشیاں شروع کردی ہیں۔

بھارتی فورسز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں مجاہدین نے پناہ لی ہے جس کے بعد فوج و فورسز نے مشترکہ طور پر ان دیہات کا محاصرہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گھر گھر سرچ آپریشن کو عمل میں لانے کے علاوہ فوج و فورسز کیا جانب سے باغات اور جنگلی علاقوں میں بھی تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق فوج و فورسز نے جنوبی ضلع شوپیان کے قریب نصف درجن دیہات اور ان سے ملحقہ وسیع و عریض باغات و جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

ضلع شوپیان میں گذشتہ کئی مہینوں سے مجاہدین کو تلاش کرنے کے لئے رواں برس کا یہ چوتھا بڑا آپریشن ہے۔ اس سے قبل مئی اور اگست میں فوج و فورسز نے شوپیان میں بڑے پیمانے پر محاصرہ کرکے آپریشن کئے تھے، تاہم دونوں آپریشنز کے دوران مجاہدین اور بھارتی فورسز کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا۔

مجاہدین کمانڈر برہان وانی اور اس کے دو ساتھیوں سمیت معرکہ آرائی میں شہید ہونے کے بعد وادی کشمیر میں فوج و فورسز کی جانب سے شروع کئے جانے والے جنگجو مخالف آپریشنز میں رخنہ ڈالنے کیلئے احتجاجی مظاہروں کی ایک نئی صورتحال نے جنم لیا، جو ہنوز جاری ہے۔

اگر چہ کریک ڈاﺅن اور انکاﺅنٹر مخالف مظاہروں میں کمی آئی ہے، تاہم ابھی بھی پوری طرح سے ان کا اختتام نہیں ہوا۔ انکاﺅنٹر اور کریک ڈاﺅن کے دوران کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوئے جس دوران فوج و فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جن میں کئی نوجوان جاں بحق ہوئے اور ہزاروں مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ ہزاروں افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری