سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے خطرناک قانون؛ پاکستانی واپسی کی تیاریاں کرلیں


سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے خطرناک قانون؛ پاکستانی واپسی کی تیاریاں کرلیں

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے غیر ملکی محنت کشوں کی مشکلات پہلے بھی کچھ کم نہ تھیں کہ اب سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے پرائیویٹ سیکٹر کمپنیوں کو جاری کئے جانے والے ملازمت کے ویزے کی معیاد بھی دو سال سے کم کر کے ایک سال کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے ایک نیا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت ملازمت کے ویزے کی معیاد کو دو سال سے کم کر کے ایک سال کر دی گئی ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق ویزے کی معیاد کی اس تبدیلی کا اطلاق سرکاری محکمے کے ملازمین اور گھریلو ملازمین کیلئے جاری کئے جانے والے ویزوں پر نہیں ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت کے اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد اب پاکستانیوں کو واپس اپنے ملک لوٹنے کی تیاریاں کرنی چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری