مغربی افغانستان؛ طالبان کے حملے میں 13 فوجی ہلاک

خبر کا کوڈ: 1556253 خدمت: دنیا
نیروی امنیتی افغان

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے پشترود نامی شہر پر حملہ کرکے 13 سیکیوررٹی فورسز کو ہلاک کردیاہے۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ فراہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پشترود نامی شہر پر طالبان نے حملہ کرکے 13 سیکیوررٹی فورسز کو ہلاک کردیا ہے۔

صوبہ فراہ کے گورنر کے ترجمان نے طالبان حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد کے حملے میں 9 افغان فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مرکزی حکومتی ذرائع نے صرف 6 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

پشترود شہر کے پولیس کمانڈر «غوث‌الدین نوروزی» کا کہنا ہے کہ طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 13 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

طالبان کا دعویٰ ہے کہ ان کے مسلح افراد نے پشترود شہر کے پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرکے 14 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیاہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے کے مختصر عرصے میں طالبان نے بم دھماکے اور حملے کرکے کم ازکم 500 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری