دالبندین، زائرین کی بس کو حادثہ ، 22 زائرین شہید + شہداء کی فہرست

خبر کا کوڈ: 1556523 خدمت: پاکستان
زائرین بس

سرگودھا سے جانے والی زائرین کی بس کو دالبندین کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 22 زوار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سرگودھا سے اربعین حسینی کے لئے عراق جانے والے زائرین کی بس کو دالبندین کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس سے اب تک 22 زائرین شہید ہو چکے ہیں۔

زائرین کو لیجانے والی ولی کوچ کی ٹکر ایرانی ٹرالر سے دالبندین کے قریب ہوئی جس کے باعث یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

ادھر تفتان بارڈر پر600 کےقریب زائرین جن میں بوڑھے ضیف مرد، خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، 4 دن سے بیٹھے واپسی کے منتظر ہیں، گذشتہ روز زائرین امام حسین علیہ السلام نے ایران بارڈر پر دھرنا دیا اور نماز  مغرب پانی نہ ہونے کے باعث تیمم کر کے پڑھی۔

تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین نے حکومت بلوچستان سے جلد از جلد کانوائے کا مطالبہ کیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری