اربعین کیلئے پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران پہنچ گیا + تصاویر


اربعین کیلئے پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران پہنچ گیا + تصاویر

اربعین مارچ میں شرکت کرنے کیلئے پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران کی سرحد "میرجاوہ" پہنچ گیا ہے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی عوامی اربعین کمیٹی کے سیکریٹری، رضا بختیاری نے کہا کہ ایک ہزار چارسو سے زائد زائرین پر مشتمل یہ کارواں، میرجاوہ باڈر سے ایران میں داخل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میرجاوہ سرحد پر صوبہ سیستان وبلوچستان کے شیعہ اور سنی قبائل کے عمائدین، صوبائی عہدیداروں اور میرجاوہ کے عوام نے پاکستانی زائرین کا والہانہ استقبال کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ زاہدان  کے زائر سرای امام رضا علیہ السلام میں پاکستانی زائرین کے قیام کا بندوبست کیا گیا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان اورپاکستان کے زائرین اربعین ایران کے راستے  عراق جائیں گے، کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے زائرین اربعین کو ایران کی جانب سے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ 

واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر نجف کربلا ملین مارچ میں دنیا بھر کے کروڑوں عاشقان محمد و آل محمد شرکت کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری