یمنی سرکاری فوج کے حملوں میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک

خبر کا کوڈ: 1556701 خدمت: اسلامی بیداری
ارتش یمن

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج کے جوابی حملوں میں متعدد سعودی حمایت یافتہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجران اور جیزان میں یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے الخضرا نامی علاقے میں سعودی اتحادیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے انہیں سخت مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

اس کے علاوہ یمنی آرمی اور عوامی رضاکاروں نے جیزان کے پہاڑی علاقوں میں موجود سعودی اتحادی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز یمنی فورسز نے نجران کے علاقے کوہ السدیس میں سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کرکے انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا تھا جس کے نتیجے میں بھی کئی سعودی اہلکاروں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

سعودی اتحادی حملوں کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آل سعود کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری