پاکستانی زائرین کیلئے ایرانی ویزوں کی نہ ختم ہونیوالی داستاں/ تسنیم نے ڈیلی پاکستان کی خبر کی تصدیق کردی


پاکستانی زائرین کیلئے ایرانی ویزوں کی نہ ختم ہونیوالی داستاں/ تسنیم نے ڈیلی پاکستان کی خبر کی تصدیق کردی

پاکستانی زائرین کی جانب سے تسنیم نیوز کو درجنوں شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ اس ملک میں قائم ایرانی قونصل خانے ویزہ دینے میں سختیاں کرکے زائرین امام حسین علیہ السلام کو بے جا تنگ کررہے ہیں۔

تسنیم نیوز کی جانب سے پاکستان کے شہر لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی طرف سے زائرین کو بے جا تنگ کرنے کی رپورٹ شائع کرنے کے بعد قونصل خانے نے زائرین کے لئے سخت شرائط میں نرمی کرتے ہوئے انشورنس اور میڈیکل ٹیسٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر لاہور سمیت اسلام آباد میں قائم ایرانی قونصل خانوں کی جانب سے زائرین کو تنگ کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

گزشتہ روز خبررساں ادارے ڈیلی پاکستان میں ایک خبر شائع ہوئی جس میں لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کو بے جا تنگ کرنے کے متعدد الزامات لگائے گئے۔

تسنیم نیوز نے ان تمام تر معاملات کے حقایق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ڈیلی پاکستان کی رپورٹ سچائی پر مبنی ہے اور قونصیلٹ میں موجود عملہ زائرین کی مشکلات اور اعتراضات کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

تسنیم نیوز کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ لاہور قونصلیٹ سے ایران کا ویزہ لینے میں زائرین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

زائرین کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کا عملہ زائرین کی مشکلات کی طرف دھیان ہی نہیں دیتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی۔

قونصل خانے میں عملہ کی کارکردگی کی نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے زائرین کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ تسنیم نیوز کو اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ اسلام آباد میں بھی اربعین مارچ میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انشورنس کے نام پر اب بھی زائرین سے بھاری فیس طلب کی جاتی ہے اور ویزے میں تاخیر کی جاتی ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں اسلامی جمہوری ایران کی سفارت اور ایرانی وزات خارجہ سمیت لاہور کے قونصل خانے کے ذمہ داروں  سے اپیل کی جاتی ہے کہ جتنا جلد ہوسکے زائرین امام حسین علیہ السلام کی مشکلات کو حل کیا جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری