اسرائیل کا یہودی بستی میں توسیع کا اعلان


اسرائیل کا یہودی بستی میں توسیع کا اعلان

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں یہودی آباد کاروں کی نوف صہیون نامی ایک بستی میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یروشلم کی شہری انتظامیہ کا کہناتھا کہ اس منصوبے کے تحت بستی میں 176 نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ پٹی سمیت مشرقی یروشلم کا علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں شامل ہو گا جبکہ اسرائیل یروشلم کو اپنا ناقابل تقسیم حصہ قرار دیتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری