پاڑاچنار سے کوئٹہ جانے والے زائرین کے قافلے کو پنجاب کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا


پاڑاچنار سے کوئٹہ جانے والے زائرین کے قافلے کو پنجاب کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

پاڑاچنار سے کوئٹہ جانے والے زائرین کے قافلے کو خیبر پختونخواہ سے پنجاب کی حدود میں داخل ہونے سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اربعین حسینی کے لئے عراق و ایران جانے والے زائرین کی مصیبتوں میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاڑاچنار سے کوئٹہ جانے والے زائرین کے قافلے کو خیبر پختونخواہ سے پنجاب کی حدود میں داخل ہونے سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے۔

قافلے میں چھوٹے بچوں سمیت معمر افراد اور بیمار افراد بھی شامل ہیں جنہیں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر مرحلے پر زائرین کے لئے پریشانیاں اور رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں حتی کہ اب ایرانی سفارتخانے سمیت اس ملک کے پاکستان کے مختلف شہروں میں قونصل خانوں کی جانب سے بھی زائرین کیساتھ بدسلوکی کی شکایاتیں موصول ہو رہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ زائرین کا اصل امتحان کوئٹہ سے آگے شروع ہوتا ہے، جہاں کئی کئی دن تک کانوائے کے لئے زائرین کو روکا جاتا ہے، اور شنید ہے کہ ایک سو چالیس بسوں سے زیادہ کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

بلوچستان میں زائرین کے لئے مشکلات کیا کم تھیں کہ اب خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخلے پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔

ادھر زائرین نے شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زائرین جنہیں پہلے ہی تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، انہیں روکے رکھنا بھی کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری