ایران ایکسپو2017 میں شرکت کرنے 40رکنی پاکستانی وفد روانہ


ایران ایکسپو2017 میں شرکت کرنے 40رکنی پاکستانی وفد روانہ

ایران کے مقدس شہر مشہد میں منعقد ہونے والی صنعتی نمائش ایکسپو2017 میں شرکت کرنے کیلئے پاکستانی تاجروں کا 40 رکنی وفد روانہ ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک ایران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں پر مشتمل وفد ایران کے شہر مشہد میں منعقد ہونے والی صنعتی نمائش ایکسپو 2017 میں شرکت کے لئے ایران روانہ ہو گیا ہے۔

ایران ایکسپو2017 میں شرکت کران والے پاکستانی تاجروں کے وفد کی قیادت پاک ایران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ ولی محمد کر رہے ہیں۔

ایران میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی تاجروں کا وفد صوبہ خراسان رضوی کے حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔

اس موقع پر تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حکام سے بھی پاکستانی تاجروں کے وفد کے اراکین ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستانی تاجروں کا وفد 4 نومبر کو صوبہ زاہدان کا دورہ کریں گے اور صوبہ زاہدان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہر مشہد میں منعقد ہونے والی اس صنعتی نمائش میں 500 غیر ملکی ماہرین اور 800 تاجر اور صنعت کار شرکت کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری