مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ میں داعش کےخلاف آپریشن کا آغاز


مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ میں داعش کےخلاف آپریشن کا آغاز

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ میں داعش کےخلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے تازہ دم دستے مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ کی طرف روانہ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے دو دن پہلے الانبار کے راوه، الحصی، الجبا، سمیت کئی علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جمعرات کے دن القائم اور رواہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہےکہ الحویجہ  کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری