مشرقی افغانستان میں طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا


مشرقی افغانستان میں طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا

افغان طالبان نے ایک بیان میں مشرق افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد»کا کہنا ہے کہ طالبان نے مشرقی افغانستان کے لوگر نامی صوبے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ امریکی ہیلی کاپٹر لوگر صوبے کے علاقے «بیگمه» میں خروار نامی گاؤں پر حملہ کرنا چاہ رہا تھا، جسے طالبان نے کارروائی سے قبل ہی مار گرایا۔

دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ہیلی کاپٹر فوجی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا ہے۔

امریکی حکام حادثے کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی مزاحمت میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور روازنہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی علاقے پر قبضہ کرکے کابل حکومت کو بے دخل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری