پاکستان؛ منافرت پھیلانے والی 89 ویب سائٹس بند کرنے کی تیاری


پاکستان؛ منافرت پھیلانے والی 89 ویب سائٹس بند کرنے کی تیاری

وزارت داخلہ کے حکم پر ملک بھر میں اسلام و ریاست مخالف اور مذہبی منافرت پھیلانے والی ویب سائٹ بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایف آئی اے لاہورکی سائبر پٹرولنگ ٹیم نے 89 ویب سائٹس، فیس بک اکاؤنٹس اور بلاگز کا سراغ لگا کر فہرست اسلام آباد ہیڈکوارٹرز کو بھجوا دی۔

معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا کے بے شمار اکاؤنٹس مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے، اسلام اور پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنے اور ملک میں سائبر دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں، ان میں سے بعض اکاؤنٹس کالعدم تنظیمیں چلا رہی ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

لاہور آفس کی جانب سے ہیڈ کوارٹرزکومراسلہ میں مذکورہ سائٹس کی فہرست دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ ان اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا کے پیجز کو بلاک کردے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں مذہبی نفرت پھیلانے والی 20، اسلام مخالف 5، پاکستان مخالف 49 جبکہ 15 ویب سائٹس اور پیجز فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہیں، انہیں آپریٹ کرنیوالوں کا سراغ بھی لگایا جا رہا ہے اور جلد کارروائی ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری