تہران یونیورسٹی کے زیراہتمام "برصغیر میں محرم" کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد + تصاویر


تہران یونیورسٹی کے زیراہتمام "برصغیر میں محرم" کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد + تصاویر

29 اکتوبر کو شعبہء اردو تہران یونیورسٹی کی طرف سے "برصغیر میں محرم" کے نام سے ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس نشست میں شعبہ اردو تہران یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر محمد کیومرثی، ڈاکٹر علی بیات، ڈاکٹر علی کاؤسی نژاد، ڈاکٹر  وفا یزدان منش اور  ڈاکٹر فرزانہ اعظم لطفی کے علاوہ ڈاکٹر راشد عباس نقوی، ڈاکٹر علی محمد مؤذنی، ڈاکٹر معصومہ غلامی اور شعبہ اردو کے طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب آصف علی درانی اور  پاکستانی سفارتخانے کے میڈیا اور  ثقافتی اتاشی جناب برج لال دوسانی تھے۔

اس ادبی نشست میں صدر شعبہ اردو محترم ڈاکٹر محمد کیومرثی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاک ایران کے برادرانہ تعلقات اور ایران میں اردو کی نشو و نما پر روشنی ڈالی۔

تہران یونیورسٹی کے ڈیں فیکلٹی آف فارن لنگوئجز اور لٹریچر محترم ڈاکٹر علیرضا ولی پور نے بھی تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور  پاک ایران  تعلقات اور شعبہ اردو کی  تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں پر بحث کی۔

شعبہ اردو کے اساتذہ اور  اسکالرز نے محرم، امام حسین علیہ السلام، برصغیر میں  مرثیہ نگاری کی روایت، کربلا بطور  استعارہ، انیس کی مرثیہ نگاری اور  اردو شاعری میں کربلائی شاعری پر سیر حاصل بحث  کی۔

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر جناب آصف درانی نے بھی کربلا کے موضوع اور ساتھ ہی پاک ایران کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے تہران یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی ادبی سرگرمیوں کو سراہا۔

انہوں نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے  ایران میں  اردو کی مزید ترقی کے لیے  ہر ممکن مدد  فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری