ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا خاتمہ ہونا چاہئے، اسرائیل


ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا خاتمہ ہونا چاہئے، اسرائیل

صہیونی وزیراعظم نتین یاہو نے عالمی طاقتوں سے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو نے حکومتی کابینہ کے ارکان کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

صہیونی وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے خلاف ہے، عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ اس جوہری معاہدے کو کالعدم قرار دے۔

نتین یاہو کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے ایران غلط فائدہ اٹھا رہا ہے اور یہ معاہدہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے میں مدد کررہا ہے۔

صہیونی وزیراعظم نے ایران پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں بیلیسٹک میزائل تجربات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

نتین یاہو نے مزید کہا ہے کہ عالمی طاقتوں نے 1994 میں ایسا ہی ایک معاہدہ شمالی کوریا کے ساتھ کیا تھا جس کے نتائج اب پوری دنیا کے سامنے ہیں، اقتصادی حوالے سے ایران شمالی کوریا سے 30 گنا زیادہ طاقتور ہے، وہ مختصر عرصے میں خطے پر مسلط ہوجائیگا۔

صہیونی وزیراعظم کے مطابق اگر ایران جوہری بم بنانے میں کامیاب ہوا تو سب سے زیادہ نقصانات امریکہ، روس اور عرب ممالک کو ہونگے۔

نتین یاہو نے روس اور امریکہ کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری